محسن نقوی کی دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت، ہم منصب سے ملاقاتیں
Web Desk
6 February 2026
دبئی / روانڈا: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کی، جہاں دنیا بھر کے رہنماؤں اور بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی۔
سمٹ کے دوران محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان اور روانڈا کے وزیر داخلہ ڈاکٹر ونسنٹ بیروٹا سے اہم ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں پاک-یو اے ای اور پاک-روانڈا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، سکیورٹی تعاون بڑھانے اور دہشت گردی و اس کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یو اے ای کے جدید پولیسنگ نظام سے استفادہ کے لیے ایکسچینج پروگرامز نہایت مفید ہو سکتے ہیں، جبکہ دونوں وزرائے داخلہ نے وزارت داخلہ کے مابین کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لیے فوکل پرسن مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی
15 October 2026
برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا
15 October 2026
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی
15 October 2026
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی
15 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا
15 October 2026
بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی
15 October 2026
گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر
15 October 2026
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ
15 October 2026