ایس سی او سمٹ سے قبل ہوٹلوں کی تزئین و آرائش مکمل کرنے کا فیصلہ
Web Desk
10 November 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شانگھائی تعاون تنظیم (SCO) سمٹ سے قبل اسلام آباد کے ہاسپٹیلٹی سیکٹر کو اپ گریڈ کرنے اور غیر ملکی مہمانوں کی میزبانی کے لیے شہر کی خوبصورتی و تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے تمام زیرِ تعمیر ہوٹلوں کی جلد مکمل کرنے اور مقامی ہوٹلوں کو عالمی چینز کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ‘ون کنسٹیٹیوشن ایونیو’ کو بین الاقوامی معیار کے ہوٹل اور ملحقہ عمارت میں شاپنگ مال میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی، جس کا تعمیراتی کام یکم جنوری سے لازمی شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، ہاسپٹیلٹی سیکٹر میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی کے لیے خصوصی کورسز شروع کرنے اور کنونشن سینٹر کے نئے ہال کی تعمیر کا کام جلد مکمل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026
پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
11 November 2026