محسن رضائی کی خطے کے ممالک کو امریکی پابندیوں میں شمولیت پر سخت وارننگ
Web Desk
24 September 2026
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے خطے کے تمام ممالک کو امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد کی جانے والی فضائی و معاشی پابندیوں میں شراکت دار بننے پر شدید نتائج کی خبردار کر دیا ہے۔ اپنے ایک جاری کردہ اہم بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ جو ممالک بھی امریکی فضائی پابندیوں کی عملداری میں تعاون کریں گے، ان کے اپنے ہوائی اڈے (ایئرپورٹس) بھی فعال نہیں رہ سکیں گے۔ محسن رضائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ایرانی تاجروں، پروازوں اور سامان کی فضائی ترسیل پر کسی قسم کی رکاوٹ یا ناکہ بندی قبول نہیں کی جائے گی اور جو بھی اس سلسلے میں امریکہ کا ساتھ دے گا، ایران اس پر خاموش تماشائی نہیں بنا رہے گا۔
محسن رضائی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے حاشیے پر ہونے والے جائزوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مختلف وفود کے ساتھ ہونے والی گفتگو باقاعدہ مذاکرات نہیں بلکہ محض اپنی پیش کردہ شرائط سے آلاہی اور بریفنگ تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے مطالبات میں کوئی ترمیم یا کمی بیشی نہیں ہوئی ہے اور تہران نے اپنی پیشگی 3 کے بجائے مکمل 7 شرائط عائد کی ہیں۔ انہوں نے حتمی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ایران کی یہ تمام 7 شرائط تسلیم اور پوری نہیں کی جاتیں، تب تک اسٹریٹجک لحاظ سے اہم آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کی گزرگاہ کو معمول کی آمد و رفت کے لیے کھولا نہیں جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں وسائل سے زیادہ مسائل، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا: طارق فضل چودھری
20 October 2026
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
20 October 2026
ملتان: مزدور نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کا کیس، ملزم توقیر عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پیشی پر وکلاء کا تشدد
20 October 2026
اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور
20 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کا بھاؤ مستحکم
20 October 2026
تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیشرفت، امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر اتفاق
20 October 2026
مالدیپ کی وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد، صدر بھی آج پاکستان پہنچیں گے
20 October 2026
13 سال کا گند تین دن میں صاف نہیں ہو سکتا، وقت لگے گا: فیصل کریم کنڈی
20 October 2026