مودی حکومت کی غلط بیانی بے نقاب، اپوزیشن اور سابق فوجی قیادت کا شدید غصہ
Web Desk
1 July 2026
مودی حکومت پر اپنی سیاسی ہزیمت اور ناکامی کو چھپانے کے لیے ‘آپریشن سندور’ میں ہلاک ہونے والے اپنے ہی فوجیوں کی قربانیوں کو پسِ پشت ڈالنے اور ان کے ساتھ غداری کرنے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔
مختلف حلقوں کے مطابق، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں شروع کیا گیا ‘آپریشن سندور’ دراصل مودی حکومت کی دم توڑتی سیاست کو بچانے کا ایک ناکام حربہ تھا۔ معروف بھارتی جریدے ‘دی ہندو’ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آپریشن سندور کے اصل سچ کو 13 مہینوں تک دنیا اور عوام سے چھپا کر رکھا، جسے بھارتی فوجیوں کی قربانی کا مذاق اڑانے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔
اس معاملے پر بھارتی کڑی تنقید کرتے ہوئے کانگریس کی رہنما سپریا شرینیت نے کہا کہ راجناتھ سنگھ جوانوں کی ہلاکت پر جھوٹ بول کر ان کی قربانیوں کا سرعام مذاق اڑانے والے بزدل ثابت ہوئے ہیں۔ دوسری جانب، ریٹائرڈ ونگ کمانڈر انوما آچاریہ نے مودی حکومت کو سخت الفاظ میں نشانہ بناتے ہوئے اسے سیاسی مفادات کے لیے اپنے ہی فوجیوں کو دھوکہ دینے والی تاریخ کی بدترین حکومت قرار دیا ہے۔
سابق بھارتی فوجی افسر کرنل روہت چوہدری نے بھی اس حوالے سے مودی حکومت کی پالیسیوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی ہندوتوا پارٹی صرف الیکشن جیتنے کے لیے فوج کے نام کا استعمال کرتی ہے اور اس پر سیاست چمکانے کا دھندا کرتی ہے۔ اس بڑے انکشاف کے بعد بھارتی اپوزیشن نے جھوٹ پر قائم مودی حکومت سے فوری طور پر اقتدار چھوڑنے اور قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
بھارت کے معروف صحافی سوجیت نائر نے اس پورے معاملے پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مودی حکومت کے لیے فوجی جوانوں کی جانیں صرف اور صرف اقتدار کی کرسی حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آپریشن سندور میں بھارتی فوجی جوانوں کی موت کو اتنے عرصے تک چھپا کر رکھنا کوئی فتح نہیں بلکہ یہ مودی حکومت کی ہار اور بوکھلاہٹ کا سب سے بڑا اعتراف ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
5 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
5 July 2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں اچانک خوفناک آتشزدگی
5 July 2026
ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن
5 July 2026
ایرانی سفیر کا شہید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت پر پاکستان سے اظہار تشکر
5 July 2026
آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے ساتویں بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
5 July 2026