بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
Web Desk
15 September 2026
وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی اسٹاک مارکیٹ پر سے اعتماد مکمل طور پر اٹھ گیا ہے۔ عالمی جریدے ‘بلوم برگ’ (Bloomberg) کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں کی بھارتی شیئرز میں دلچسپی ختم ہو چکی ہے اور متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھارت میں اپنی سرمایہ کاری صفر کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں مواقع کی عدم دستیابی اور کمپنیوں کے متوقع منافع میں مسلسل کمی کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار بھارتی مارکیٹ سے اپنا سرمایہ تیزی سے نکال رہے ہیں۔
بینک آف امریکہ (Bank of America) کے حالیہ سروے کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کی بنا پر بھارتی اسٹاک ایکسچینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر گر چکی ہے، جس کے باعث بھارت اب ایشیا کی سب سے کم پسندیدہ مارکیٹ بن گیا ہے۔ بھارتی معیشت کی اس زبوں حالی اور اسٹاک مارکیٹ کے بحران نے مودی سرکار کے معاشی خوشحالی کے تمام تر بلند بانگ دعووں اور پروپیگنڈے کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں
15 September 2026
پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار
15 September 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان
15 September 2026
انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم
15 September 2026
ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں
15 September 2026
اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق
15 September 2026
پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات
15 September 2026
خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
15 September 2026