LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کی امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر دھمکی، فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا اعلان ایران اور عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے سفری ایڈوائزری جاری حوثیوں کا سعودی وزارت دفاع، آرامکو اور دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ قومی اسمبلی میں حکومت غائب، پارلیمانی تقاریر کی سنسر شپ آئین کی خلاف ورزی ہے: محمود خان اچکزئی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا نا قابلِ قبول، گرفتار و مغوی رہنماؤں کی فوری بازیابی کی جائے: پی ٹی آئی 5 سال میں ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش خیبرپختونخوا: اپیکس کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر پی ایم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے PRG میں تاریخی معاہدہ سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو: سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ اور جنید اکبر کے پی کے صدر رہیں گے، تبدیلیوں کی تردید کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ: ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید، 2 دہشت گرد ہلاک پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس: علی امین گنڈاپور مذاکراتی نمائندہ نامزد، گورنر راج مسترد روس پر یوکرین کے بڑے ڈرون حملے، ماسکو کی جانب 630 ڈرونز کی پرواز، تین افراد زخمی ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر

میاں چنوں ایچ آئی وی پازیٹو آنے کا معاملہ، سیکرٹری ہیلتھ کا سخت ایکشن

Web Desk

27 September 2026

میاں چنوں کے ڈائیلاسز یونٹ میں علاج کے دوران ایک مریض کے مبینہ طور پر ایچ آئی وی (HIV) پازیٹو آنے کے گنھمبیر معاملے کا سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔ طبی غفلت اور سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی اطلاعات سامنے آنے پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فوری انتظامی و تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر منیب احمد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ انتظامی تبدیلی کے تحت ڈاکٹر ارشد عباس کو ضلع خانیوال کا نیا سی ای او ہیلتھ تعینات کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈائیلاسز یونٹ میں مریضوں کی منتقلی اور ایس او پیز پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے تاکہ ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف قانونی اور محکماتی کارروائی کی جا سکے۔