2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی
Web Desk
15 September 2026
وفاقی وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے ملک سے 2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیرِ صدارت منعقدہ ‘شوگر ایڈوائزری بورڈ’ کے اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس میں تمام صوبائی نمائندوں، کسانوں کی تنظیموں اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی اور ملک میں چینی کے موجودہ ذخائر اور استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران چینی کی برآمد سے متعلق حتمی منظوری دستیاب اعداد و شمار، ملکی ضرورت اور زائد ذخائر کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے واضح کیا کہ چینی کی بیرونِ ملک برآمد کی اجازت کا مقصد شوگر انڈسٹری اور کسانوں کے مفادات کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہے تاکہ صنعتی عمل اور زرعی معیشت دونوں کو فروغ مل سکے۔
وفاقی وزیر نے شوگر مل مالکان کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ گنا کاشتکاروں کو ان کی فصل کی بروقت ادائیگیاں ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کسانوں کے معاشی حقوق اور مفادات کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ادائیگیاں روکنے یا تاخیری حربے استعمال کرنے والی ملز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ کی تیاری، پاکستان میں سہ فریقی سیریز کا اعلان
15 September 2026
امریکا کا پہلی بار خلا میں ہتھیار تعینات کرنے کا اعتراف
15 September 2026
میل اِن ووٹنگ کا نظام بدعنوانی اور بے قابو مسائل کا شکار ہے: ٹرمپ
15 September 2026
اگست میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت ہوئی: اویس لغاری
15 September 2026
پاکستان اور آئی اے ای اے میں چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سیف گارڈز معاہدے پر دستخط
15 September 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی
15 September 2026
حکومتی سطح پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی کوئی بات زیر بحث نہیں: طارق فضل چودھری
15 September 2026
پٹرولیم قیمتوں میں 100 روپے کے ریلیف سے عام آدمی کو کچھ سہولت ملے گی: مصدق ملک
15 September 2026