LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

میکسیکو: فوجی کارروائی میں بدنام زمانہ کارٹیل سربراہ ہلاک، ملک بھر میں ہنگامے

Web Desk

22 February 2026

میکسیکو کے مغربی ریاست جالسکو میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ کارٹیل سربراہ نیمیسیو اوسیگوئرا المعروف ایل مینچو شدید زخمی ہوا، جسے میکسیکو سٹی منتقل کرتے ہوئے ہلاک کر دیا گیا۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ایل مینچو، طاقتور جالسکو نیو جنریشن کارٹل (CJNG) کا سربراہ تھا، جس نے مختصر عرصے میں عالمی سطح پر منشیات اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کی قیادت سنبھالی تھی اور حریف سینالوا کارٹل سے مقابلہ کر رہا تھا، جس کی قیادت پہلے گرفتار ڈرگ لارڈ جواکین ایل چیپو گزمان کر چکے ہیں۔

کارروائی کے بعد ملک بھر میں پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے، متعدد ریاستوں میں گاڑیاں نذرِ آتش کی گئیں اور مسلح افراد نے شاہراہیں بند کر دیں۔
جالسکو کے گورنر پابلو لیموس ناورو نے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی، جبکہ امریکی حکام نے بھی احتیاطی الرٹ جاری کیا۔

یہ کارروائی میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شین باؤم کی حکومت پر امریکی دباؤ کے تناظر میں کی گئی، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منشیات کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔
امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ نے ایل مینچو کی ہلاکت کو خطے کے لیے بڑی پیش رفت قرار دیا۔ تشدد کے خدشات کے باعث ایئر کینیڈا نے ساحلی شہر پوئرٹو ولارٹا کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔