LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال

محراب پور کے قریب مال بردار ٹرین کی 10 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ٹریک متاثر

Web Desk

9 February 2026

سندھ کے علاقے نوشہرو فیروز کے قریب محراب پور میں مال بردار ٹرین کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے پولیس کے مطابق دیپارجہ پھاٹک کے مقام پر پیش آنے والے اس حادثے میں ٹرین کی 10 بوگیاں ڈی ریل ہوئیں جبکہ 5 بوگیاں الٹ بھی گئیں۔ مال بردار ٹرین کراچی سے پنجاب جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں ٹریک متاثر ہوئے ہیں، جبکہ روہڑی سے ریلیف ٹرین جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹریک کو مکمل طور پر کلیئر کرنے میں 8 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ اس دوران اپ اور ڈاؤن کی مختلف مسافر ٹرینوں کو قریبی اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔