میگھن مارکل کے والد بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد رکھنے پر گرفتار
Web Desk
7 November 2026
برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کو امریکی ریاست فلوریڈا میں بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد اور قابلِ اعتراض تصاویر رکھنے کے سنگین الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف (US Department of Justice) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، 82 سالہ تھامس مارکل کے لاس اینجلس میں واقع دو اسٹوریج یونٹس پر چھاپہ مار کر 78 مختلف اشیا کو تحویل میں لیا گیا، جن میں سلائیڈز، فلم نیگیٹوز، مائیکرو فلمز اور کتب شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ان اشیا میں کم عمر لڑکیوں کی انتہائی قابلِ اعتراض تصاویر اور مواد موجود تھا۔ اس سے قبل تھامس مارکل کے بیٹے تھامس جونیئر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اپنے والد کے فلپائن میں واقع گھر سے ایسا مواد ملنے پر امریکی حکام کو مطلع کیا تھا۔
دوسری جانب، 82 سالہ تھامس مارکل نے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کی تھی اور کہا تھا کہ 2025 میں میکسیکو چھوڑنے کے بعد ان کا کمپیوٹر اور دیگر آلات ان کے استعمال میں نہیں رہے۔ یاد رہے کہ میگھن مارکل نے اس معاملے پر شدید صدمے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے بچوں کے تحفظ اور سلامتی کی خاطر والد سے کافی پہلے ہی تمام تعلقات ختم کر کے فاصلہ اختیار کر لیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026