پاکستان اور قطر کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کا عزم چیئرمین سینیٹ کی قطری سفیر سے ملاقات
Web Desk
9 December 2025
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قطر کے قومی دن کے موقع پر قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر سے ملاقات کی، جس میں پاک-قطر تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ گیلانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات پارلیمانی تعاون، اقتصادی روابط اور خطے میں امن کے مشترکہ اہداف پر قائم ہیں۔ انہوں نے قطر کی ترقی و استحکام کو سراہا اور امیرِ قطر سمیت عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی۔ چیئرمین سینیٹ نے نومبر 2025 کی بین الپارلیمانی اسپیکر کانفرنس میں قطر کی فعال شرکت کی تعریف کی اور پاکستانی برآمدات و توانائی کے شعبے میں قطر کے ساتھ شراکت کو تعلقات کا اہم ستون قرار دیا۔ قطر میں مقیم 3 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کے کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا جبکہ سفیر قطر کی خدمات کو سراہا گیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر
15 October 2026
ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان
15 October 2026
زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
15 October 2026
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی
15 October 2026
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر
15 October 2026
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
15 October 2026