LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

نیویارک میں شدید برفانی طوفان، ایمرجنسی نافذ، سفری پابندی اور تعلیمی ادارے بند

Web Desk

23 February 2026

نیویارک: میئر نیویارک زہران ممدانی نے شدید برفانی طوفان کے پیش نظر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہر میں ایمرجنسی نافذ کرنے، مکمل سفری پابندی عائد کرنے اور تمام سرکاری اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

میئر زہران ممدانی کے مطابق آج رات 9 بجے سے کل دوپہر 12 بجے تک شہر کی تمام سڑکیں، شاہراہیں اور پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔ یہ پابندی کاروں، ٹرکوں، اسکوٹرز اور برقی سائیکلوں پر بھی لاگو ہوگی، تاہم ہنگامی اور ضروری خدمات کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ درجہ حرارت رات کے وقت 20 فارن ہائیٹ تک گرنے کا امکان ہے، جس کے باعث سڑکیں اور فٹ پاتھ شدید پھسلن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ موسمی پیشگوئی کے مطابق رات 9 بجے سے صبح 9 بجے تک شدید ترین برفباری ہوگی جبکہ مجموعی طور پر 18 سے 24 انچ برف متوقع ہے اور بعض علاقوں میں یہ مقدار 28 انچ تک پہنچ سکتی ہے۔

میئر کے مطابق ہواؤں کی رفتار 35 سے 40 میل فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے جبکہ بعض جھکڑ 60 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں، جو بلیزراڈ جیسی صورتحال پیدا کریں گے۔ ساحلی علاقوں میں بلند مد کے دوران ڈھائی سے تین فٹ تک پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، خصوصاً اسٹیٹن آئی لینڈ، راک ویز اور بیٹری کے اطراف۔

میئر زہران ممدانی نے اعلان کیا کہ طلبہ، والدین اور اساتذہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کل شہر کے تمام سرکاری اسکول بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 2019 کے بعد نیویارک کا پہلا روایتی برفانی تعطیل کا دن ہوگا۔ ریاستی قانون کے تحت سال میں 180 تدریسی دن لازمی ہیں، تاہم غیر معمولی موسمی حالات کے باعث ریاستی تعلیمی کمشنر سے خصوصی رعایت حاصل کر لی گئی ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں محفوظ رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ہنگامی ہدایات پر عمل کریں۔