جے یو آئی کا مقصد مفاداتی سیاست نہیں، اسلامی نظام کا قیام ہے، مولانا فضل الرحمٰن
Web Desk
31 August 2026
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کا مقصد مفاداتی یا معروضی سیاست نہیں بلکہ اللہ کے کلمے کو سربلند کرنا اور ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کا قیام ہے۔ سکھر میں جے یو آئی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اقتدار بذاتِ خود پارٹی کا مقصد نہیں، بلکہ اصل ہدف عدل و انصاف پر مبنی حکومت کا قیام ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے ظلم کے نظام کے خاتمے کے لیے تنظیم سازی کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ انسان کی زندگی کا بنیادی مقصد اللہ کی عبادت ہے۔ انہوں نے سندھ کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی اجتماع میں شرکت کو اپنے لیے سعادت اور اعزاز قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال
15 November 2026
پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز
15 November 2026
یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ
15 November 2026
جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
اے پی پیک یوتھ ونگ کا بڑا کارنامہ: نیویارک میں پہلے پاکستانی امریکن آرٹسٹس کنونشن کا کامیاب انعقاد
15 November 2026
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
15 November 2026