مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی ذخائر دریافت، یورینیم بھی شامل
Web Desk
15 September 2026
سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں تقریباً 11 کروڑ ٹن خام معدنی ذخائر کی اہم دریافت ہوئی ہے، جن میں یورینیم کے علاوہ دیگر نایاب اور قیمتی معدنیات بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی سرکاری ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا کہ سعودی وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقدہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی سالانہ جنرل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس تاریخی دریافت کا باقاعدہ اعلان کیا۔
سعودی وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کانفرنس کو بتایا کہ مدینہ کے قریب جبل صاید پروجیکٹ کے تحت کی جانے والی جدید ارضیاتی تحقیق اور کھدائی کے نتیجے میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی وسائل کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان نئے دریافت شدہ ذخائر میں صنعتی اہمیت کے حامل نایاب عناصر کے ساتھ ساتھ یورینیم کی بڑی مقدار بھی موجود ہے، جو سعودی عرب کی معاشی خودکفالت اور توانائی کے شعبے میں طویل المیعاد منصوبابندی کے لیے ایک بڑی پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026