امریکہ سمیت مختلف ممالک میں 7.5 شدت کا زلزلہ، وینزویلا میں 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ، سونامی وارننگ جاری
Web Desk
25 June 2026
وینزویلا، کریبین جزائر، امریکہ، میکسیکو اور براعظم امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے بعد بحرالکاہل اور متعلقہ ساحلی علاقوں میں سونامی کی ہنگامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔زیادہ تباہی لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں ہوئی ہے جہاں یکے بعد دیگرے 7.1 اور 7.5 شدت کے دو انتہائی شدید زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں دارالحکومت کراکس میں ایک 22 منزلہ بلند و بالا عمارت سمیت متعدد رہائشی اور تجارتی عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں۔ امریکی ماہرینِ ارضیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس ناگہانی آفت کے باعث وینزویلا میں 10 ہزار سے زائد اموات ہو سکتی ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت کراکس سے 284 کلومیٹر مشرق میں تھا، جس کے فوراً بعد ملک بھر میں اسٹیٹ آف ایمرجنسی (ایمرجنسی) نافذ کر دی گئی ہے۔دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ ادھر بحرالکاہل کے دوسری جانب جاپان تک اس کے اثرات دیکھے گئے، جہاں شمالی جاپان میں 6.9 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا جس کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو تک محسوس کیے گئے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق اس زلزلے کا مرکز ‘ایواتی’ کے ساحل کے قریب زمین میں 50 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جس علاقے کو زلزلے نے نشانہ بنایا وہ سب سے زیادہ خطرے کا زون (ہائی رسک زون) ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے جاپانی وزیر دفاع نے فوج کو زلزلہ زدہ علاقوں میں فضائی انٹیلی جنس اور فوری معلومات جمع کرنے کے لیے متحرک ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026