LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان پٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات کا آغاز حادثے کا شکار شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک پر لگا دی گئیں، ٹرینوں کی آمدورفت بحال روس اور شمالی کوریا کو ملانے والے نئے پل کا افتتاح کردیا گیا مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوسکتے ہیں: سرگئی لاوروف پرنس بہاول عباسی کا بہاولپور صوبہ بحالی تحریک شروع کرنے کا اعلان مریم نواز کے بیان کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی: عظمیٰ بخاری جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا ایران امریکا جنگ: یو اے ای نے متبادل تجارتی راستے بنانے شروع کردیے پنجاب میں کرپشن کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 54 افسران و اہلکار معطل اور برطرف، عظمیٰ بخاری علیمہ اور عظمیٰ خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی رپورٹ سامنے آگئی کوئٹہ سے ٹرین سروس 2 روزہ معطلی کے بعد دوبارہ بحال صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے سیاسی قائدین کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان پاکستان چاروں صوبوں کے ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا: وزیراعلیٰ سندھ مسابقتی بجلی مارکیٹ کے قیام میں نیپرا کا فیصلہ اہم سنگِ میل ہے: اویس لغاری صومالیہ کا بحری قزاقی کے خلاف عالمی کارروائی کا مطالبہ

عوام اب بیانیے کے نام پر بیوقوف نہیں بنتے ، مریم نواز

Web Desk

26 November 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں بھی ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیاب رہی تھی، تاہم ڈسکہ میں دھاندلی کے بعد سیٹ واپس حاصل کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے قربانیاں دی ہیں اور مشکلات بھی جھیلی ہیں، لیکن عوام کی حمایت سے کبھی بھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین نے ہر جگہ الیکشن مہم چلائی اور بائیکاٹ کرنے کا دکھاوا کیا، لیکن اب عوام سمجھ چکی ہے اور ان کے جلسوں میں کوئی شریک نہیں ہوتا۔ عوام اب بیانیے کے نام پر بیوقوف نہیں بنتے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف واحد سیاستدان ہیں جو تین بار وزیراعظم بنے اور ہر بار سازش کے ذریعے انہیں نکالا گیا۔ ہر دور میں کہا گیا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی، لیکن وہ آج بھی سیاست میں موجود ہیں اور ایک کے بعد دوسری سازش برداشت کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا ماضی، حال اور مستقبل نواز شریف ہیں اور مخالفین تاریخ کی کس بند کتاب میں پڑے ہیں، یہ ہم جانتے بھی نہیں۔ بیانیے کی سیاست اس بار بری طرح ناکام ہوئی ہے اور 4 سال کا پی ٹی آئی دور تاریخ کا بدترین دور تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ میانوالی میں گرین بس کے افتتاح کے دن یہ یقین ہو گیا کہ تبدیلی آگئی ہے اور نواز شریف کی 40 سالہ سیاست کو مٹانا آسان نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی نے 4 سال میں جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بنایا اور ہر حلقے میں اپنے لیڈرز کی تصاویر کے ساتھ مہم چلائی۔ مریم نواز نے بتایا کہ صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نومنتخب ارکان اسمبلی سے ملنے کے لیے بہت خوش تھے۔ انہوں نے ضمنی انتخابات میں فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور تمام نومنتخب ارکان اسمبلی کو مبارکباد دی۔ مریم نواز نے کہا کہ تمام ارکان نے اپنے حلقوں میں انتھک محنت کی اور ہری پور میں بھی مسلم لیگ ن کو شاندار کامیابی ملی۔