الزام سے کچھ نہیں ہوگا، بلاول اپنے بیانیے اور کارکردگی پر مزید محنت کریں: مریم نواز
Web Desk
28 July 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرپور ڈویژن کے عوام نے ن لیگ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران نامناسب زبان استعمال کی گئی اور پیپلز پارٹی کے جلسوں میں عوامی شرکت نہ ہونے کے برابر تھی۔ انہوں نے زور دیا کہ جمہوریت میں عوام کے ووٹ اور فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صرف الزامات لگانے سے کچھ نہیں ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کو اپنے بیانیے اور کارکردگی پر مزید محنت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 17 سال سے حکومت ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی عوام کو کوئی نمایاں ترقیاتی منصوبہ دکھانے میں ناکام رہی ہے۔ مریم نواز کے مطابق یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے جہاں حقائق چھپائے نہیں جا سکتے اور عوام صرف نعروں کے بجائے عمل اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام پنجاب کی طرز پر ترقی، پکی سڑکیں اور کسان کارڈ جیسے منصوبے چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم رہنے کے باوجود بلاول بھٹو وفاقی حکومت پر الزامات عائد کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب اپنی کارکردگی صفر ہو تو دھاندلی کا شور مچانا آسان ہوتا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے اپنے امیدواروں کی مبینہ دھاندلی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق
29 July 2026
ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر
29 July 2026
کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق
29 July 2026
ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن
29 July 2026
بانی پی ٹی آئی کے حکم پر عوامی تحریک کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، عبد القیوم نیازی
29 July 2026
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر
29 July 2026
امریکی مفادات پر حملہ برداشت نہیں، ٹرمپ کا ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان
29 July 2026
کلینک میں فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما قتل، فوٹیج سامنے آ گئی
29 July 2026