LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر نیویارک میں امریکی و ایرانی وفود کی ملاقات امریکا کے اصرار پر ہوئی، ایرانی میڈیا بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا چینل لانچ کر دیا ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور آئی ایم ایف کا یوکرین کو معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے فنڈنگ کا فیصلہ ابتدائی ملاقات میں ٹرمپ کے ساتھ اچھا رابطہ قائم ہوا ہے، برطانوی وزیراعظم

پنجاب میں امن و امان کی صورتحال حوصلہ افزا، مختلف آپریشنز جاری ہیں: مریم نواز

Web Desk

23 September 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمانڈر لاہور کور نے بھی شرکت کی۔ بریفنگ کے دوران پیفٹاک (PEFTAC) میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ہب کے قیام کو اداروں کے درمیان بروقت معلومات کے تبادلے کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بالخصوص ‘فتنہ الہندوستان’ کے خلاف کامیابیوں اور ‘آپریشن ضربِ للہ الحق’ کے شہداء—کیپٹن ابوذر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز بابر—کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کچے کے علاقے میں پائیدار امن، صحت، تعلیم اور معاشی ترقی کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کا جامع ترقیاتی پیکیج جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت 93 منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ ان منصوبوں میں 62 کروڑ روپے کی لاگت سے اسٹیل برج کی تعمیر، اسمارٹ پولیس اسٹیشنز، چیک پوسٹس کا قیام اور مقامی آبادی کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے اخراج کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ محکمہ پولیس میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کرپشن پر 718 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باڈی ورن کیمروں اور سیف سٹی کے دائرہ کار کی توسیعی تکنیک کے باعث صوبے میں اسٹریٹ کرائمز اور قبضہ مافیا کے خلاف نمایاں کامیابی ملی ہے۔