اسمبلی ڈسٹرکٹ 36 کی دوڑ: میری جبیدہ کی کمیونٹی سے حمایت کی اپیل، سینیٹر جان لیو نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا
Web Desk
30 November 2025
نیویارک: امریکی ریاست نیویارک کے اسمبلی ڈسٹرکٹ 36 کے لیے انتخابی مہم میں تیزی آ گئی ہے، اور بنگلہ دیشی نژاد امیدوار میری جبیدہ نے میئرل الیکشن کے اختتام کے بعد کمیونٹی سے باضابطہ حمایت کی اپیل کر دی ہے۔ میری جبیدہ کی حمایت میں گزشتہ دنوں اسٹیٹ سینیٹر جان لیو نے بھی ایسٹوریہ میں ایک تقریب کے دوران کھل کر حمایت کی۔
میری جبیدہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے رواں سال جولائی میں اس حلقے سے الیکشن کے لیے کاغذات جمع کرائے تھے، اور امکان ہے کہ فروری میں اس نشست پر خصوصی انتخاب ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ نومبر 4 تک کمیونٹی کی تمام تر توجہ زوہران کی انتخابی مہم پر مرکوز تھی، اس لیے انہوں نے مہم کو پیچھے رکھا، مگر اب انہیں کمیونٹی کی عملی حمایت کی شدید ضرورت ہے۔
گزشتہ جمعہ ایسٹوریہ میں شدید سرد موسم کے باوجود کمیونٹی ارکان بڑی تعداد میں جمع ہوئے، جہاں سینیٹر جان لیو نے میری جبیدہ کی امیدواری کی عوامی سطح پر توثیق کی۔ میری جبیدہ کے مطابق پہلی نسل کے امریکیوں کے لیے—خصوصاً ان افراد کے لیے جو جوانی میں امریکا آئے ہوں—سیاسی عمل میں حصہ لینا آسان نہیں ہوتا۔
میری جبیدہ نے کہا کہ 2020 کے الیکشن میں وہ معمولی مارجن سے شکست کھا گئی تھیں، تاہم اس سال نئے ڈسٹرکٹ میں ان کے پچھلے حلقے کا ایک بڑا حصہ شامل ہے، جہاں انہیں پانچ ہزار سے زائد ووٹ ملے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پُرامید ہیں اور کمیونٹی کا تعاون ان کی مہم کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کی گیارہ اولادوں میں واحد فرد ہیں جو امریکا میں مقیم ہیں، جبکہ باقی تمام بہن بھائی بنگلہ دیش میں رہتے ہیں۔ ’’یہ کمیونٹی ہی میری طاقت ہے، یہی لوگ مجھے آگے بڑھنے کی ہمت دیتے ہیں،‘‘ انہوں نے کہا۔
میری جبیدہ نے کہا کہ وہ جنوبی ایشیائی اور مسلم نمائندگی کو برقرار رکھنے اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم
6 October 2026
روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے
6 October 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل
6 October 2026
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان
6 October 2026
ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی
6 October 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد
6 October 2026