LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ عائشہ وہاب امریکی کانگریس کی پہلی افغان نژاد خاتون رکن منتخب روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی دشمن کی دھمکیوں، حملوں کے باعث اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا دیا: ایران

مانگی ڈیم دہشت گرد حملہ: ایس پی زیارت معطل، انکوائری کمیٹی تشکیل

Web Desk

7 July 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مانگی ڈیم پر ہونے والے دہشت گرد حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی زیارت کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ واقعے کی شفاف اور جامع تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس انکوائری کمیٹی کی سربراہی چیئرمین سی ایم آئی ٹی (CMIT) کریں گے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان  سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی (S&GAD)، سینئر ڈی آئی جی پولیس اور انٹیلی جنس بیورو (IB) کے نمائندے  شامل ہوں گے۔

یہ کمیٹی دہشت گرد حملے سے قبل، حملے کے دوران اور بعد کے تمام واقعات، سکیورٹی انتظامات اور جوابی ردعمل کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ سکیورٹی اداروں کی تیاری، کمانڈ اینڈ کنٹرول، باہمی رابطہ کاری اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) پر عملدرآمد کو بھی پرکھا جائے گا۔ کسی بھی سطح پر غفلت، کوتاہی یا آپریشنل خامی ثابت ہونے پر متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔

معاون وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق، یہ کمیٹی صرف مانگی ڈیم ہی نہیں بلکہ صوبے کی دیگر تمام اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے فوری، درمیانی اور طویل المدتی سیکیورٹی اقدامات تجویز کرے گی۔ ساتھ ہی مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کے لیے پالیسی اور ادارہ جاتی اصلاحات بھی پیش کی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن کے تحت کمیٹی کو ریکارڈ طلب کرنے، افسران و گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے اور ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہیں۔ کمیٹی 15 روز کے اندر اپنی رپورٹ حکومتِ بلوچستان کو پیش کرنے کی پابند ہوگی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عوام اور قومی تنصیبات کے جان و مال کے تحفظ میں کسی بھی قسم کی غفلت یا نااہلی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔