ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں
Web Desk
15 September 2026
دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے اور بے بنیاد الزام تراشی کی بھارتی کوششوں کو ایک بار پھر عالمی برادری کے سامنے شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عالمی پالیسی مشاورتی ادارے ‘دی ڈومینین اسٹریٹیجیز’ (The Dominion Strategies) نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم کے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے افشا کیا ہے کہ بھارتی میڈیا نے ملائیشین وزیرِ اعظم کو پاکستان کے خلاف ہٹ دھرمی اور الزام تراشی پر مجبور کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم یہ مذموم کوشش مکمل طور پر ناکام رہی۔
عالمی ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے ‘ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی’ سے متعلق پاکستان پر عائد کردہ تمام بھارتی الزامات کو ماننے سے صاف انکار کر دیا۔ انور ابراہیم نے پاکستان کو ایک عظیم ملک قرار دیتے ہوئے اس کی شاندار تاریخ، ثقافت اور تہذیب کی کھلے دل سے تعریف کی۔ مزید برآں، ملائیشین وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے عالمی پالیسی ادارے ‘دی ڈومینین اسٹریٹیجیز’ کی اس پوسٹ کی خود تائید کی اور اسے اپنے رسمی ایکس ہینڈل سے ری پوسٹ بھی کیا، جس سے بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کا پول کھل گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں
15 September 2026
پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار
15 September 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان
15 September 2026
انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم
15 September 2026
اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق
15 September 2026
پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات
15 September 2026
خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
15 September 2026
سینیٹ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ اور میڈیکل داخلہ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارشات
15 September 2026