ملائیشیا: 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فیصلہ
Web Desk
24 November 2025
بچوں کو سوشل میڈیا کے نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے ملائیشیا نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سال سے سولہ برس سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ ملائیشین کمیونکیشن منسٹر کے مطابق نئے قوانین کا اطلاق اگلے برس سے ہوگا اور تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ان قوانین کی پابندی کرنا لازمی ہوگا۔ خاص طور پر ایسے پلیٹ فارمز جن کے ایک لاکھ سے زائد صارفین ہوں، ان کے لیے لائسنس حاصل کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس، اسپین، اٹلی، یونان اور ڈنمارک میں بھی بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی یا اس پر سخت قواعد و ضوابط پر غور جاری ہے۔ یہ اقدامات بچوں کی آن لائن حفاظت کو یقینی بنانے کی عالمی کوششوں کا حصہ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
28 August 2026
برطانیہ نے امریکا ایران جنگ میں پاکستان کا کردار سراہا: اسحاق ڈار
28 August 2026
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
28 August 2026
سپریم کورٹ نے کے پی ملازمین کی سینیارٹی کیس کا فیصلہ سنا دیا
28 August 2026
مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب
28 August 2026
اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
28 August 2026
مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کریں گے: بنگلہ دیش
28 August 2026
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور
28 August 2026