LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان امریکا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرہ برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے ‘امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں’ ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی سعودی اتحادی فورس کا حوثی ملیشیا کے 6 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ مصطفیٰ کمال نے پاکستان کو بچانے کیلئے نئے صوبے لازم و ملزوم قرار دیدیئے پاکستانی و لبنانی وزرائے اعظم کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ شرجیل میمن سندھ حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: علی خورشیدی وزیراعظم کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان نیتن یاہو کی تقریر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے 77 ممالک کے وفود کا واک آؤٹ برطانیہ یوکرین تنازع کا باقاعدہ فریق بننے کے قریب پہنچ چکا ہے، روس صدر پوتن کو جی 20 اجلاس میں شرکت کی امریکی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: کریملن کارکن کے قتل پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری کا شدید اظہارِ مذمت

فلسطینی صدر کا جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب، غزہ میں قتل عام روکنے کا مطالبہ

Web Desk

24 September 2026

فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے امریکی ویزا پابندیوں اور فلسطینی وفد کو نیویارک جانے سے روکنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں فلسطینی وفد کو شرکت سے محروم رکھنا میزبانی کے بین الاقوامی معاہدوں اور امریکا کی عالمی ذمہ داریوں سے صریحاً متصادم ہے۔ ویزا پابندیوں کے باعث اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے صدر محمود عباس کو ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کی خصوصی اجازت دی تھی۔

اپنے خطاب کے دوران صدر محمود عباس نے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کو ایک بار پھر صریح ‘نسل کشی کی جنگ’ اور انسانی الائم کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کو اس وقت بدترین قتلِ عام، تباہی، بھوک اور جبری بے دخلی کا سامنا ہے، جو کسی دوسرے ‘نکبہ’ کی پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں نے اس کا خیرمقدم کیا تھا لیکن تاحال اس پر عمل درآمد اور پیش رفت نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری خون ریزی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا تشدد روکا جائے اور ‘دو ریاستی حل’ پر عمل درآمد کر کے خطے میں دائمی امن یقینی بنایا جائے۔