LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ٹرمپ جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدامات کے بدلے ایران کو اقتصادی ریلیف دینے کیلئے تیار امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے، صدر ٹرمپ احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر گورنر راج کی دھمکیوں پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، سہیل آفریدی سرفراز بگٹی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جب تک عمران خان نہیں کہیں گے، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ رہیں گے: جنید اکبر ایم ڈی کیٹ 2026: سندھ کے ٹاپ 20 میں کراچی کا کوئی امیدوار شامل نہیں اعظم نذیر تارڑ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا عندیہ دے دیا موٹر سائیکل کو گاڑی سے گھسیٹنے کا معاملہ، اہم انکشافات سامنے آگئے مریم نواز مری پہنچ گئیں، منگل کو اہم اجلاس طلب کرلیا

سپین میں 87 سالہ خاتون کرایہ دار کی بے دخلی، ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے

Web Desk

29 September 2026

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں 87 سالہ خاتون کرایہ دار ماریکارمن اباسکل کو کئی دہائیوں پرانے فلیٹ سے زبردستی بے دخل کیے جانے کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور کرایہ داروں کے حقوق، رہائشی تحفظ اور دھوکہ دہی کے خلاف سخت قوانین کا مطالبہ کر دیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ متبادل رہائش کی فراہمی کے بغیر کسی بھی شخص کو گھر سے بے دخل کرنے پر فوری پابندی عائد کی جائے۔ اباسکل 1956 سے اس فلیٹ میں مقیم تھیں، جس کے والد نے اسے کرائے پر لیا تھا، لیکن 2018 میں ایک سرمایہ کاری فنڈ نے پوری عمارت خرید کر کرایہ 500 یورو سے بڑھا کر 1,650 یورو کر دیا، جو ان کی پنشن سے کہیں زیادہ تھا۔

بے دخلی کے وقت شدید علالت کے باعث سٹریچر پر ایمبولینس میں منتقل کی جانے والی 87 سالہ خاتون کی ویڈیو اور خبریں میڈیا پر عام ہونے کے بعد وہ اسپین میں شدید تر ہوتے رہائشی بحران اور مہنگائی کی علامت بن چکی ہیں۔ ‘میڈرڈ ٹیننٹس یونین’ کی کال پر منعقدہ اس احتجاج میں طلبہ، اساتذہ اور ہیلتھ ورکرز سمیت تمام طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور پوئرتا ڈیل سول چوک میں خیمے لگا کر دھرنا دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سیاحت، بین الاقوامی سرمایہ کاری فنڈز اور آمدنی کے مقابلے میں مکانات کے نامناسب کرایوں کے باعث رہائش جیسا بنیادی حق شہریوں کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے۔