شدید دھند، موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک بند
Web Desk
1 December 2025
پشاور میں شدید دھند اور حد نگاہ میں کمی کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور سے برہان تک عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق دھند کی شدت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ ڈرائیورز کے لیے سفر خطرناک ہو گیا ہے، اسی لیے ٹریفک کو مؤخر کیا گیا ہے۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ضروری سفر کی صورت میں انتہائی احتیاط، دھیرے رفتار اور گاڑیوں کی لائٹس کا درست استعمال یقینی بنائیں۔
موٹروے پر کوئیک ریسپانس ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار ہیں اور دھند کم ہوتے ہی موٹروے کو فوری طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ٹریفک اپ ڈیٹس اور موٹروے پولیس کے جاری کردہ اعلامیے باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔
متعلقہ عنوانات
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی
8 November 2026
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
8 November 2026
ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا
7 November 2026
روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع
7 November 2026
دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
7 November 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور
7 November 2026