ایل پی جی مزید مہنگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں نمایاں اضافہ
Web Desk
1 December 2025
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے اور نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 7 روپے 39 پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی، جس کے بعد نئی قیمت 208 روپے 99 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہو گیا اور اس کی نئی قیمت 2466 روپے 10 پیسے طے کی گئی ہے، جبکہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
اس سے قبل حکومت نے اگلے پندرہ دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت پیٹرول 2 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا، جس سے دونوں مصنوعات کی نئی قیمتیں بالترتیب 263 روپے 45 پیسے اور 279 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی ریاست وسکونسن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک
14 October 2026
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
14 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمع
14 October 2026
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون، سائنسی تحقیق ناگزیر: مصدق ملک
14 October 2026
حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی
14 October 2026
وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت
14 October 2026
آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
14 October 2026