LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملے میں چین ایران ریلوے کوریڈور کا اہم پل متاثر، ٹرین سروس معطل برسوں پرانا تعطل ختم، آسٹریلیا کا بھارت کو یورینیم برآمد کرنے کا فیصلہ محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا اہم اجلاس، ملکی صورتحال پر تفصیلی مشاورت سندھ کو ٹیکنالوجی اور مالیات کا عالمی مرکز بنانے کا عزم؛ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لیے ‘پیکیج ویزا’ کا بڑا اعلان؛ فلائٹ، ہوٹل اور ویزا اب ایک ہی جگہ سے ملیں گے جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے,عاصم افتخار برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات؛ پاک برطانیہ تعلقات اور امریکہ ایران کشیدگی پر گفتگو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ، مجموعی ملکی ذخائر تقریباً 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار، وفاقی وزیر احسن اقبال کی سلیکون ویلی میں اہم ملاقاتیں؛ 2035 تک پاکستان کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف سی پیک علاقائی روابط اور معاشی ترقی کا اہم محرک ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 105 ویں سالگرہ کے سیمینار سے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا خطاب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، سرکاری اداروں کے بورڈز میں شفافیت اور اہم تقرریوں کی منظوری ہائبرڈ نظام نے ملکی معیشت اور سیکیورٹی کو شدید نقصان پہنچایا: مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کا اتفاق افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک

ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو ، 500 روپے فی کلو تک فروخت جاری

Web Desk

5 April 2026

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں بے قابو اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں سرکاری نرخ 310 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود گیس 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

گیس کی قلت کے باعث سلینڈر استعمال کرنے والے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ گھریلو صارفین کے اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ زائد قیمت وصول کرنے والے ڈیلرز اور دکانداروں کے خلاف آج سے آپریشن شروع کیا جائے گا۔

دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عبدالہادی خان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں سپلائی کم ہے اور ڈسٹری بیوٹرز کو ایل پی جی مہنگے داموں مل رہی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ادارے اور درآمد کنندگان زائد قیمت پر فروخت روکنے میں مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔