دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب، ضلعی انتظامیہ الرٹ
Web Desk
20 July 2026
دریائے چناب پر واقع ہیڈ مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم دیگر تمام مقامات پر پانی کا بہاؤ فی الحال معمول کے مطابق ہے۔ محکمہ آبپاشی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ہیڈ مرالہ پر 131,123 کیوسک پانی کی آمد اور 108,850 کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث وہاں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ دوسری جانب، ہیڈ خانکی پر 61,409 کیوسک پانی کی آمد اور 53,697 کیوسک اخراج، جبکہ ہیڈ قادرآباد پر 85,910 کیوسک پانی کی آمد اور 66,385 کیوسک اخراج ریکارڈ کیا گیا ہے اور ان دونوں مقامات پر صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران ضلع گجرات میں بارش تو ریکارڈ نہیں کی گئی، لیکن کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور احتیاطی تدابیر کے تحت تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے دریاؤں اور برساتی ندی نالوں میں پانی کی صورتحال پر مسلسل اور باریک بینی سے نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ
20 August 2026
حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا
20 August 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک
20 August 2026
امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل
20 August 2026
شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ
20 August 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان
20 August 2026
ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
20 August 2026
باقر قالیباف کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 August 2026