LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن

پانچ سال بعد انصاف کی طرف ایک قدم: لانگ آئی لینڈ تیزاب حملے کا ملزم گرفتار

Web Desk

11 February 2026

امریکا میں 2021 کے لانگ آئی لینڈ تیزاب حملے کے کیس میں تقریباً پانچ سال بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارچ 2021 میں ایلمونٹ کے علاقے میں 21 سالہ نافعہ اکرام پر اُس وقت تیزاب پھینکا گیا تھا جب وہ اپنی ملازمت سے گھر واپس آرہی تھیں ۔ نامعلوم حملہ آور نے گھر کے باہر گھات لگا کر اُن کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا، جس سے وہ شدید جھلس گئیں اور انہیں برسوں تک چہرے کی بحالی کی متعدد سرجریز سے گزرنا پڑا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار ملزم کی شناخت 29 سالہ ٹیرل کیمبل کے طور پر کی ہے، جو بروکلین کا رہائشی اور ایک ابھرتا ہوا ریپر ہے۔ ملزم نے عدالت میں خود پر عائد الزامات سے انکار کیا ہے، تاہم اسے حملے اور دیگر سنگین دفعات کے تحت بغیر ضمانت حراست میں رکھا گیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی گاڑی کو جائے وقوعہ سے جوڑا گیا، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ملزم نے آن لائن سلفیورک ایسڈ صاف کرنے سے متعلق معلومات تلاش کیں اور ایک گانے میں بھی تیزاب حملے کا حوالہ دیا۔

متاثرہ خاتون اور ان کے اہلِ خانہ طویل عرصے سے تفتیش پر تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ نافعہ اکرام نے گزشتہ برس کہا تھا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ تحقیقات وہیں کھڑی ہیں جہاں 17 مارچ 2021 کو تھیں۔

شدید زخموں اور بے شمار سرجریوں کے باوجود نافعہ اکرام نے حوصلہ نہیں ہارا۔ ان کا کہنا ہے کہ برے دنوں میں بھی انسان کو اپنے لیے کھڑا ہونا پڑتا ہے، کیونکہ اصل امتحان وہی وقت ہوتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔