جھوٹ اور منافقت تحریک انتشار کا وطیرہ بن چکا ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ
Web Desk
7 December 2025
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک میں وہ کام کیا جو دشمن کرنا چاہتا تھا۔
صوبائی دارالحکومت کے علاقے شیر شاہ چوک میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت عوامی خدمت کے لیے ہمیشہ مصروف عمل ہے،عوام سے ترقیاتی کاموں کا وعدہ کیا تھا، آج وفا کردیا۔
اُنہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں عوام سےکیےوعدے پورےکررہےہیں، مسلم لیگ(ن)کی قیادت عوامی خدمت کیلئے ہمیشہ سے مصروف عمل ہے، حلقےمیں بنیادی سہولتوں کےمنصوبے مکمل کیےجا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کی خیبرپختونخوا میں12سال سےحکومت ہے،اُنہوں نے خیبرپختونخوا کو کھنڈر بنا دیا، تحریک انتشار نے ایک ہسپتال بھی پی کےایل آئی جیسا نہیں بنایا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کےہر بڑے منصوبے پر نوازشریف کی تختی لگی ہوئی ہے، آج اُنہوں نے پشاورمیں جلسہ کیا، عوام نے ریجیکٹ کر دیا، بانی پی ٹی آئی نے190ملین پاؤنڈ کا ڈاکہ ڈالا، بانی پی ٹی آئی ذہنی مریض ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ذہنی مریض ہسپتال اور فلاحی منصوبوں کے فنڈز تک کھا گیا، چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل کا دشمن پرخوف طاری ہے، فیلڈ مارشل کی قیادت پاک فوج نےدشمن کے7طیارے گرائے تحریک انصاف کی بزدل حکومت نے بھارت کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھائی، پی ٹی آئی دور حکومت میں کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ پس پشت ڈالا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ پی ٹی آئی کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاستی اداروں کےخلاف گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ہیں، پی ٹی آئی کوپاکستان کا مفاد عزیزنہیں، اُنہوں نے وہ کام کیا جو دشمن کرنا چاہتا تھا، 9مئی کوحساس اداروں پرحملے کیے، نو مئی کو تحریک انصاف اور10 مئی کوبھارت کوشکست ہوئی۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا اُنہوں نےآئی ایم ایف کوخط لکھا امداد مت دو، یہ کہتے ہیں خان نہیں توپاکستان نہیں، ہم ایسی سوچ پر ہزار بار لعنت بھیجتے ہیں، اِس کے بیانیہ کوشکست ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست نہیں کی: ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا
10 July 2026
ایران امریکا مذاکرات کا نیا دور، امریکی نیوز ویب سائٹ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
10 July 2026
امریکا کیساتھ تنازع ایران کے ہتھیار ڈالنے سے کبھی ختم نہیں ہوگا، باقر قالیباف
10 July 2026
پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک، 2050 تک آبادی 40 کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ
10 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر سے رابطہ، حملوں کے تناظر میں عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
10 July 2026
میرا قتل ہوا تو ایران پر غیرمعمولی بمباری کی جائے گی۔ ٹرمپ
10 July 2026
چین کا ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے کا مطالبہ
10 July 2026
امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
10 July 2026