لیبیاکے اعلیٰ سطح کے وفد کی وزیراعظم اورفیلڈمارشل سےملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
3 February 2026
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے لیبیاکے وزیراعظم ڈاکٹر اسامہ سعد حمد، فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر اورڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نےاسلام آباد میں ملاقات کی اور دوطرہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔ نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ گفتگو میں خطے اور عالمی سطح پر امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیرِاعظم نے لیبیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مسلسل روابط اور مؤثر مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
لیبیا کی قیادت نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔