اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی اسرائیل کے حوالے نہیں کریں گے؛ لبنانی صدر
Web Desk
2 July 2026
لبنانی صدر جوزف عون نے اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت ملک کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور لبنان اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی اسرائیل کے حوالے نہیں کرے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی ایوانِ صدر کی جانب سے جاری ایک اہم بیان میں صدر عون نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات کو “غداری” قرار دینا بالکل غلط اور ناانصافی ہے۔ ان کا مقصد لبنان کے قومی مفادات، خودمختاری اور سرحدی حقوق کا مکمل اور فول پروف تحفظ یقینی بنانا ہے۔ صدر عون کے بقول، اب وقت آ گیا ہے کہ لبنان طویل جنگوں اور بیرونی سرپرستی کے دور سے باہر نکلے۔ ملک کے عوام، خصوصاً جنوبی لبنان کے رہائشی، اب عزت، امن اور سلامتی کے ساتھ زندگی گزارنے کے حق دار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے فریم ورک معاہدے کی شقیں لبنان کے آئینی اصولوں یا قومی حقوق سے قطعاً متصادم نہیں ہیں بلکہ ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہی مرتب کی گئی ہیں۔ صدر جوزف عون نے اپوزیشن کا نام لیے بغیر کہا کہ جو بھی خودمختاری کے اصول کا احترام کرتا ہے، اسے اس نازک معاملے میں ریاست کے فیصلے کا بھی احترام کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکہ کی ثالثی میں لبنانی حکومت اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر صدر جوزف عون کو اپوزیشن کی جانب سے شدید سیاسی تنقید کا سامنا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا مؤقف ہے کہ اس معاہدے سے لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت متاثر ہو سکتی ہے اور اسرائیل کو متنازع سرحدی علاقوں میں فائدہ پہنچنے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں شدت آنے کے بعد بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں سے جنگ بندی ہوئی تھی، تاہم سرحدی امور پر مذاکرات کے باوجود کئی اہم معاملات اب بھی حل طلب ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
16 August 2026
حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان
16 August 2026
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف
16 August 2026