LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ امریکا، ایران کی ڈیڈ لاک ختم کرنیکی کوششیں، جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر غور لبنانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خودمختاری کے احترام پر زور لانگ مارچ کی تیاریوں پر اپوزیشن کی بڑی بیٹھک، خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جائزہ نیتن یاہو کا جہاز گزرنے کیوں دیا؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فرانس پر دوہرے معیار کا الزام 80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران، حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت فرانس کا سعودی اہم بندرگاہ ینبع کے تحفظ کیلئے فوجی وسائل فراہم کرنے کا اعلان ٹرمپ کی تین خبر رساں اداروں پر عائد پابندی غیر آئینی قرار امید ہے ترکیہ دوبارہ امریکا کے F-35 لڑاکا طیارے کے پروگرام میں شامل ہو جائیگا: اردگان روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان امریکا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرہ برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے ‘امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں’ ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی

لبنانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خودمختاری کے احترام پر زور

Web Desk

25 September 2026

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران لبنانی وزیراعظم نے واضح اور پرعزم موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ لبنان اب کسی بھی صورت علاقائی جنگوں کا میدانِ جنگ نہیں بننا چاہتا اور ان کی حکومت ایران کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا ایک نیا باب کھولنے کی خواہاں ہے۔

لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے ایرانی صدر پر زور دیا کہ تہران کو لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے اور دونوں ممالک کی خودمختاری اور آزاد حیثیت کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل عدم استحکام اور تنازعات کی وجہ سے لبنان پہلے ہی اپنی سلامتی، قومی استحکام اور معیشت کے حوالے سے ایک بھاری اور دردناک قیمت ادا کر چکا ہے، لہٰذا اب ترجیح ملکی خودمختاری کا تحفظ ہے۔