LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی ردعمل فوری اور تکلیف دہ ہوگا: باقر قالیباف کا امریکا کو تنبیہ ایران کی بحری ناکہ بندی، امریکی فوج نے 92 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Web Desk

6 September 2026

بیروت: جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی شدید بمباری کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد بچوں اور خواتین سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں نباتیہ الفوقہ میں 2 افراد جبکہ عرب سلیم کے علاقے میں 2 خواتین جاں بحق ہوئیں۔ لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے پہلے عرب سلیم میں ایک عمارت کو حزب اللہ کے زیرِ استعمال ہونے کا بہانہ بنا کر خالی کرنے کی وارننگ دی، تاہم بعد ازاں قریبی رہائشی مکان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہوئیں، جس کے بعد انتباہ شدہ عمارت کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیلی اہلکاروں پر کیے گئے دو ڈرون حملوں کے جواب میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر کی گئی ہے۔ دوسری جانب لبنانی حکام نے بتایا کہ نباتیہ میں واقع غیر فعال غنڈور ہسپتال کے ایک حصے کے علاوہ شہر کی تاریخی عمارتوں، سرکاری مالیاتی اور زرعی اداروں کے دفاتر کو بھی فضائی حملوں میں شدید نقصان پہنچا ہے۔