ڈی جی لبنانی داخلی سکیورٹی فورسز کی یو این عبوری امن فوج کے سربراہ سے ملاقات
Web Desk
3 July 2026
لبنان کی داخلی سکیورٹی فورسز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل رائد عبداللہ نے اقوامِ متحدہ کی عبوری امن فوج (UNIFIL) کے سربراہ میجر جنرل دیوداتو اباگنارا سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے جنوبی لبنان کی سرحدی سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، باہمی تعاون اور سکیورٹی اداروں کے درمیان رابطہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں کمانڈرز نے جنوبی سرحد پر امن و استحکام برقرار رکھنے اور سکیورٹی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب لبنان میں یونیفل (UNIFIL) کا مینڈیٹ رواں سال 31 دسمبر کو ختم ہو رہا ہے، جس کے ساتھ ہی لبنان میں اس کے 48 سالہ طویل امن مشن کی مدت کا باقاعدہ اختتام ہو جائے گا۔ یونیفل کو گزشتہ برسوں کے دوران مختلف حلقوں کی جانب سے کارکردگی اور دیگر معاملات پر شدید تنقید کا سامنا بھی رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026