LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

لبنانی فوج کے سربراہ نے ملک میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا

Web Desk

7 November 2026

لبنانی فوج کے سربراہ جنرل رودولف ہیکل (General Rodolphe Haykal) نے صیہونی ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج لبنان کے تمام مقبوضہ علاقوں سے فوری طور پر انخلا کریں، کیونکہ ان کی مسلسل موجودگی ملک کی قومی سلامتی اور استحکام کے لیے سب سے بڑا اور سنگین خطرہ ہے۔

جنوبی لبنان کے اہم عسکری مرکز یارزے (Yarzeh) میں ایک اعلٰی سطح کے سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے لبنانی فوجی سربراہ نے اسرائیلی جارحیت اور فضائی و زمینی حملوں کے تناظر میں درپیش سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ درپیش تمام تر چیلنجز اور بیرونی مداخلت کے باوجود لبنانی فوج کا بنیادی مقصد ملک کی تمام حدوں میں امن و امان اور پائیدار استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

جنرل ہیکل کا مزید کہنا تھا کہ لبنان کی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی فورسز کو لبنانی زمین سے نکلنے پر مجبور کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔