پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں، ایاز صادق
Web Desk
1 December 2025
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی بالادستی، آئین و قانون کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جمہوریت دشمن عناصر کو سخت پیغام دے دیا۔
اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاد صادق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور ایوان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، اور سازش کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بطور کسٹوڈین پارلیمنٹ کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے، اور پارلیمنٹ، آئین، قانون اور امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو جعلی کہنے کا ڈرامہ اب نہیں چلے گا، جبکہ ایوان میں بیٹھ کر اسی کے خلاف سازش کرنے والے ریاست کے دشمن ہیں
متعلقہ عنوانات
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار
27 July 2026
پیپلز پارٹی کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کررہی ہے، عظمیٰ بخاری کا الزام
27 July 2026
بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل
27 July 2026
بانی پی ٹی آئی رہائی فورس معاملہ: سہیل آفریدی کا آئینی عدالت میں جواب جمع
27 July 2026
یوکرین بالآخر اپنے مغربی علاقے کھو دے گا: صدر پوتن کا دعویٰ
27 July 2026
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
27 July 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیموں کو سکولوں کے دورے کرنے کی ہدایت
27 July 2026
پاکستان پیپلز پارٹی نے رانا ثنااللہ کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا
27 July 2026