جرمنی نے دوسری جنگ عظیم جیسے حالات پیدا کردیے ہیں: روس
Web Desk
6 September 2026
روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے لائپزگ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے سے متعلق جرمن الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جرمنی ایک بار پھر جنگ کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔ روسی سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں لاوروف نے کہا کہ جرمن اقدامات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ایک حقیقی جنگ کی شروعات ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جرمنی نے بون سے روسی قونصلیٹ جنرل کو باہر نکال دیا ہے اور اب برلن میں واقع ‘روسی ہاؤس’ ثقافتی مرکز کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔ موجودہ تناؤ کا موازنہ دوسری جنگِ عظیم سے قبل کے حالات سے کرتے ہوئے لاوروف نے جرمنی پر ناززم اور ہائبرڈ الزامات عائد کیے اور واضح کیا کہ روسی قیادت اس تمام تر صورتحال سے مناسب نتائج اخذ کرے گی۔
واضح رہے کہ جرمن حکومت نے حال ہی میں ماسکو پر مشرقی جرمنی کے لائپزگ ایئرپورٹ پر بارود سے لدے ڈرون کے ذریعے حملے کی ناکام کوشش کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارتی و ثقافتی مراکز بند کر دیے جبکہ متعدد یورپی ممالک نے بھی روسی سفیروں کو طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ یہ شدید سفارتی کشیدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یوکرین جنگ کو ساڑھے چار سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے اور جرمنی، یوکرین کا ایک اہم عسکری و معاشی اتحادی بن کر ابھرا ہے
متعلقہ عنوانات
انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل
6 September 2026
امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا
6 September 2026
امریکی پابندیاں، بحری ناکہ بندی: ایران پر مزید معاشی دباؤ بڑھ گیا
6 September 2026
آبنائے ہرمز کا مشن: ایران کا امریکا کا ساتھ دینے پر جنوبی کوریا کے مفادات کو نشانہ بنانے کا خدشہ
6 September 2026
یمن میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں میں مزید جھڑپیں، ہلاکتیں 140 ہوگئیں
6 September 2026
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
6 September 2026
ایران کا آبنائے ہرمز سے پابندیاں عائد کرنے والوں کی آمدورفت روکنے کا منصوبہ منظور
6 September 2026
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
6 September 2026