LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا امریکی پابندیاں، بحری ناکہ بندی: ایران پر مزید معاشی دباؤ بڑھ گیا آبنائے ہرمز کا مشن: ایران کا امریکا کا ساتھ دینے پر جنوبی کوریا کے مفادات کو نشانہ بنانے کا خدشہ یمن میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں میں مزید جھڑپیں، ہلاکتیں 140 ہوگئیں 7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن ایران کا آبنائے ہرمز سے پابندیاں عائد کرنے والوں کی آمدورفت روکنے کا منصوبہ منظور ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے غیر مجاز آبادکار چوکیاں ختم کرنے کا حکم صدر مملکت کا دورہ فرانس منسوخ، 8 ستمبر کو پاکستان واپسی ہوگی آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل گزر رہا ہے، امریکی وزیر توانائی ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کر دیا عظیم ادیب، باکمال مفکر، روشن فکر رہنما اشفاق احمد کو بچھڑے 22 برس بیت گئے ایران کا آئندہ چند روز میں آبنائے ہرمز سے باہر نیا محدود زون قائم کرنے کا اعلان کراچی میں مزار قائد کے اطراف جلسے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

ایران کا آئندہ چند روز میں آبنائے ہرمز سے باہر نیا محدود زون قائم کرنے کا اعلان

Web Desk

6 September 2026

مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید سفارتی و عسکری کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور ایران نے آئندہ چند دنوں میں آبنائے ہرمز سے باہر ایک نیا ‘محدود زون’ (Restricted Zone) قائم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے بتایا کہ یہ نیا محدود زون امریکی بحریہ کی ناکہ بندی لائن سے خلیج فارس کے اہم حصوں تک پھیلا ہوا ہوگا، اور اس زون میں داخل ہونے والے تمام بحری جہازوں کو ایرانی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز اس وقت مکمل طور پر بند اور ایرانی مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس راہداری کے کھلے ہونے کا دعویٰ مکمل طور پر غلط ہے۔

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے قبل یہاں سے روزانہ 100 سے زائد تجارتی جہاز گزرتے تھے جو اب گھٹ کر صرف 7 سے 8 پر آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بھاری اخراجات اٹھا کر محض 5 سے 6 بحری جہازوں کو نکلوانے میں کامیاب ہو رہا ہے، تاہم ایران نے ابھی تک تیل بردار جہازوں کو ڈبونے کی پالیسی نہیں اپنائی۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ایران نے ایک نئے اور جدید اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس سے 48 گھنٹے قبل امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہ جہاز علاقے سے فرار ہو گیا۔