لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، دہشتگرد کمانڈر ہلاک
Web Desk
28 September 2026
لکی مروت میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک مشترکہ اور مؤثر جواب کارروائی کرتے ہوئے خطرناک دہشت گرد کمانڈر منظور کو ہلاک کر دیا ہے۔ سی پی او کے مطابق گزشتہ روز عبدالخیل کے علاقے میں شاہ حسن خیل سے میچ کھیل کر رکشے پر واپس جانے والے مقامی کھلاڑیوں پر دہشت گردوں نے بزدلانہ حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے تھے۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور سی ٹی ڈی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی آپریشن شروع کیا اور حملے میں ملوث دہشت گردوں کا تعاقب کرتے ہوئے مطلوب کمانڈر منظور کو مقابلے کے بعد جہنم واصل کر دیا۔ ہلاک دہشت گرد کی لاش پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دی ہے۔ سی پی او کا مزید کہنا ہے کہ کمانڈر منظور شہریوں پر قاتلانہ حملوں اور سنگین دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، جبکہ علاقے میں روپوش دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن مسلسل جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف
28 September 2026
پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے
28 September 2026
یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک
28 September 2026
راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
28 September 2026
سہیل آفریدی کوبانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
28 September 2026
ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی بھی تجارت نہیں کرے گا،ایرانی آرمی چیف
28 September 2026
یمنی فورسز کا حالیہ حملوں میں 4 ایرانی عسکری ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28 September 2026
امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، ایرانی صدر
28 September 2026