اورنج ٹرین، سپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم
Web Desk
26 July 2026
لاہور کی اورنج لائن ٹرین، اسپیڈو اور میٹرو بس سروس میں روایتی ٹوکن اور پرانا کارڈ سسٹم باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (PMA) کے مطابق مسافر اب سفر کے لیے ٹی کیش کارڈ، موبائل ایپ اور اے ٹی ایم (ATM) کارڈ کا استعمال کر سکیں گے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ پرانے کارڈز میں موجود بقایا بیلنس واپس نہیں کیا جائے گا، تاہم کارڈ متعلقہ اسٹیشن پر جمع کرانے پر 130 روپے کی سیکیورٹی رقم واپس ملے گی۔ دوسری جانب شہریوں اور مسافروں نے شکوہ کیا ہے کہ پیشگی اطلاع کے بغیر نظام تبدیل کیا گیا اور سسٹم ختم ہونے کے باوجود کاؤنٹرز پر پرانے کارڈز ری چارج کیے جاتے رہے۔
متعلقہ عنوانات
قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کے تعین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
لیبیا کشتی حادثہ: جج کی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت
17 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026
پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
17 August 2026
اسلامک یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
17 August 2026
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 August 2026