LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست

لاہور: زہریلا کھانا کھانے سے 12 افراد کی حالت غیر، اسپتال منتقل

Web Desk

23 July 2026

لاہور کے علاقے کاہنہ کے قریب زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 12 افراد کی حالت پراسرار طور پر خراب ہو گئی، جنہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مضر صحت کھانا کھانے کے باعث تمام افراد کی طبعیت اچانک بگڑ گئی، جس پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ کھانا کھاتے ہی ان کی طبعیت خراب ہونا شروع ہوئی اور انہیں شبہ ہے کہ سالن میں چھپکلی گرنے کی وجہ سے کھانا زہریلا ہوا۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم زہر خورانی کی اصل وجہ کا حتمی تعین طبی رپورٹس آنے کے بعد ہی سامنے آ سکے گا۔ پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔