LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئیں، ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ ختم لاس اینجلس ایئرپورٹ (LAX) پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے اعلانات کا سلسلہ جاری، ہزاروں مسافر فرش پر بیٹھنے پر مجبور امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل: ڈونلڈ ٹرمپ کو لمحہ بہ لمحہ بریفنگ جاری واشنگٹن کی فضاؤں میں غیر معمولی سناٹا چھا گیا: ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر طیارے رن وے سے واپس گیٹس پر لوٹنے لگے امریکا میں تمام پروازیں معطل ہونے سے 15 لاکھ مسافر متاثر: ’یہ معمول کی تاخیر سے کہیں بڑھ کر سنگین صورتحال برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی

عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظربندی معطل کرنے کی استدعا مسترد

Web Desk

24 September 2026

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظربندی کے احکامات کے خلاف دائر درخواستوں پر فوری طور پر نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر متعلقہ فریقین کو باضابطہ نوٹسز جاری کرتے ہوئے رپورٹ اور جواب طلب کر لیا ہے۔

سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکلاء رانا مدثر عمر اور بیرسٹر تیمور نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں خواتین گھریلو ہیں اور ڈاکٹر عظمیٰ خانم تو متعلقہ مقدمے میں بے قصور بھی قرار پا چکی ہیں، جس کے شواہد ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی شکل میں نتھنتھ ہیں۔ وکلاء نے ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ نظربندی کے نوٹیفکیشن کو فوری طور پر کالعدم اور معطل کرنے کی استدعا کی، جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ فرخ لودھی پیش ہوئے۔ عدالت نے فوری معطلی کی استدعا رد کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لیے فریقین کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔