LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

لاہور میں شدید دھند، رِنگ روڈ اور اہم موٹر ویز بند، شہریوں سے ڈرائیونگ میں احتیاط کی اپیل

Web Desk

14 January 2026

لاہور میں صبح کے اوقات سے شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں حدِ نگاہ کم ہے۔ اس کے پیشِ نظر رِنگ روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ شہر میں ٹریفک پولیس کے مطابق باقی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران مکمل احتیاط برتیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں، فرنٹ و بیک لائٹس اور انڈیکیٹرز درست حالت میں رکھیں، رفتار کم رکھیں اور محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

شدید دھند کے باعث اہم موٹر ویز بھی بند کر دی گئی ہیں:

  • M-2: ٹھوکر نیاز بیگ سے چکری تک

  • M-3: فیض پور سے سمندری تک

  • M-4: پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ تک

  • M-11: لاہور سے سمبڑیال تک

  • M-14: داؤد خیل سے عیسی خیل تک

ٹریفک پولیس نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ جب تک دھند کی شدت کم نہ ہو، ان راستوں پر سفر سے گریز کریں اور ممکن ہو تو متبادل راستے اختیار کریں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔