LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کا قتل اسلاموفوبیا کے انسداد کے عالمی دن پر او آئی سی کور گروپ کی صدرِ جنرل اسمبلی سے ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشنِ بسنت منانے کا اعلان توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں سعودی عرب سے تعلقات بلند سطح پر لے جانا چاہتے ہیں، ترک صدر امریکی جنگی طیارے نے طیارہ بردار بحری جہاز کے قریب آنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا پاکستان بھی امریکا ایران مذاکرات کا حصہ بنے گا، اسحاق ڈاراستبول جائیں گے اسحاق ڈار سے چینی سفیرکی ملاقات ، اہم امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق لیبیاکے اعلیٰ سطح کے وفد کی وزیراعظم اورفیلڈمارشل سےملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق وفاق کے ذمے 4400ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں، پنجاب میں سول مارشل لا ہے،سہیل آفریدی قازقستان کے صدر 2روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے لاہور میں 18 سال بعد بسنت کی واپسی، مارکیٹس میں اربوں روپے کی معاشی سرگرمی پاکستان میں شفافیت اور احتساب پر ملک گیر سروے: 67 فیصد عوام نے بدعنوانی کا سامنا نہ ہونے کی تصدیق وزیر خزانہ کی زیر صدارت آج ای سی سی اجلاس، اہم مالی فیصلوں پر غور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ: بانی پی ٹی آئی کو جیل میں طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں سینیٹ اجلاس: ریاست کے اندر کسی کو اسلحہ اٹھانے کی اجازت نہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

لاہور میں 18 سال بعد بسنت کی واپسی، مارکیٹس میں اربوں روپے کی معاشی سرگرمی

Web Desk

3 February 2026

لاہور میں اٹھارہ سال بعد بسنت کی اجازت ملنے کے بعد شہر بھر میں زبردست معاشی سرگرمیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ پتنگوں اور ڈور کی فروخت میں نمایاں اضافے کے باعث مارکیٹس میں رش بڑھ گیا ہے اور کاروباری حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ماہرینِ معیشت کے مطابق صرف دو روز کے دوران 32 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موچی گیٹ، اسلام پورہ، سمن آباد، اچھرہ اور دیگر تجارتی علاقوں میں خریداری کا رجحان نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بسنت کے تین روزہ جشن سے لاہور کو مجموعی طور پر تقریباً 20 ارب روپے تک کا اقتصادی فائدہ پہنچنے کا امکان ہے، جس میں ہوٹلنگ، ٹرانسپورٹ، خوراک، سیاحت اور شاپنگ جیسے شعبے شامل ہیں۔

شہریوں کے مطابق بسنت کی واپسی سے ہزاروں چھوٹے کاروبار، مینوفیکچررز اور ریٹیلرز دوبارہ فعال ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد سیلنگ پوائنٹس اور رجسٹرڈ ٹریڈرز نے بھی اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوانات