لاہور: بسنت کی تیاریاں زور و شور سے جاری،تین روزہ تہوار 6 تا 8 فروری
Web Desk
2 February 2026
لاہور: تقریباً پچیس سال بعد بسنت کی بحالی نے شہر کی رونقیں دوبارہ لوٹا دی ہیں۔ چھ، سات اور آٹھ فروری کو لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے، جس کے لیے شہر بھر میں تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔
گلی محلوں میں چہل پہل، چھتوں پر پتنگ بازی اور بازاروں میں رنگ برنگی پتنگوں کی بہار دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لاہوری شہری اس تہوار کو اپنی ثقافت اور روایت کی واپسی قرار دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ بسنت ایک خاندانی اور خوشیوں بھرا تہوار ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر سب احتیاطی تدابیر اختیار کریں تو بسنت نہ صرف محفوظ بلکہ خوشیوں اور اتحاد کا پیغام بھی بن سکتی ہے۔
دوسری جانب حکومت پنجاب نے بسنت کے تہوار کو محفوظ بنانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز جاری کر دی ہیں۔ دھاتی ڈور پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیفٹی راڈ لازمی قرار دی گئی ہے۔
لاہوری پرامید ہیں کہ اس بار کی بسنت یادگار بھی ہوگی اور محفوظ بھی، اور رنگ، خوشی اور روایت کی یہ واپسی شہر کے لوگوں کے لیے خوشیوں بھرا لمحہ ثابت ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026