کویت کا اپنی فضائی حدود میں 32 ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ
Web Desk
17 July 2026
کویت کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملکی فضائی حدود میں گھسنے والے 32 ڈرونز کی نشاندہی کر کے انہیں بروقت کارروائی کے ذریعے نشانہ بنا کر فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔ کویتی وزارتِ دفاع کے ترجمان کرنل سعود عبدالعزیز العطوان کے مطابق، ان ایرانی حملوں کا بنیادی ہدف ملک کی متعدد انتہائی اہم تنصیبات تھیں، تاہم کویتی مسلح افواج نے فوری اور موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کا راستہ روکا اور انہیں مار گرایا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ فضا میں ڈرونز کو تباہ کرنے کے نتیجے میں ان کا ملبہ کویت کے مختلف رہائشی علاقوں میں گرا، جس کی وجہ سے کچھ مقامات پر معمولی مالی نقصان ہوا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ وزارتِ دفاع نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کویتی مسلح افواج ملکی دفاع، قومی سلامتی کے تحفظ، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت الرٹ اور مستعد ہیں اور اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتی رہیں گی۔
متعلقہ عنوانات
محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا
9 August 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
9 August 2026
کیریبین جزیرے میں واقع تاریخی آتش فشاں ماؤنٹ پیلے ایک بار پھر فعال
9 August 2026
اسماء جتک کو دھمکیوں اور اہل خانہ کے قتل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم
9 August 2026
واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف
9 August 2026
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی، ہنگامی حالت نافذ
9 August 2026
کیف میں روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 سالہ بچہ دادا، دادی سمیت ہلاک
9 August 2026
پروسٹیٹ کینسر ہڈیوں سے آگے تک پھیل گیا، سابق صدر بائیڈن کو شدید درد کا سامنا
9 August 2026