کویت کا بجٹ خسارہ 23 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، تیل کی آمدنی میں 11.2 فیصد کمی
Web Desk
8 July 2026
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث کویت کا بجٹ خسارہ 23 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ ملک کی تیل سے ہونے والی مجموعی آمدنی میں 11.2 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کویت کی وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2025-26 میں ملک کا بجٹ خسارہ بڑھ کر 7.1 ارب کویتی دینار ہو گیا ہے، جو امریکی ڈالر میں تقریباً 23 ارب ڈالر بنتے ہیں۔ وزارت کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ بجٹ خسارہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 13.2 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق، کویت کی مجموعی ملکی آمدنی بھی ابتدائی سرکاری تخمینوں کے مقابلے میں 10 فیصد کم رہی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ تیل کی آمدنی میں ہونے والی کمی ہے، جو 11.2 فیصد گرنے کے بعد 15.3 ارب کویتی دینار (تقریباً 49 ارب ڈالر سے زائد) رہ گئی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل پر ضرورت سے زیادہ انحصار اور عالمی منڈی کی صورتحال کویت کی معیشت کے لیے بڑے چیلنجز پیدا کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاسداران انقلاب کا 85 امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
8 July 2026
غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کا دور ختم ہو چکا، جھکیں گے نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
8 July 2026
بحرین کی سعودی و قطری آئل ٹینکروں پر مبینہ ایرانی حملوں کی شدید مذمت
8 July 2026
تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
8 July 2026
صحافی پر حملے کا معاملہ، برطانیہ نے ایران کے سینئر سفارت کار کو طلب کر لیا
8 July 2026
پاسداران انقلاب کا امریکی حملوں کا تباہ کن جواب دینے کا اعلان
8 July 2026
امریکا کے ایران پر حملہ کے بعد اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
8 July 2026
پاکستان کے لیے عالمی اعزاز: پاکستانی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر عائشہ میاں بین الاقوامی تنظیم کی صدر منتخب
8 July 2026