LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر خزانہ کی اہم ملاقاتیں، ڈیجیٹائزیشن، پی آئی اے اور ریکوڈک پر مشاورت لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ ایرانی وزارت خارجہ کا کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے بیان پر سخت ردعمل افغان سرزمین سے ڈرون حملے ناقابلِ قبول، دفاع ہمارا حق، فوری جواب دیا جائے گا: عطا تارڑ وزیراعظم کی امریکا میں اہم ملاقاتیں، نوجوانوں کو ملکی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کی دعوت 26 نومبر احتجاج کیس: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، امن و استحکام کیلئے مذاکرات پر زور نیتن یاہو نے خطے میں اجتماعی قتل کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے: ہسپانوی وزیراعظم امریکی بحریہ کے طویل مشن کے دوران آٹھ اہلکاروں کی خودکشی کی کوشش پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ گیا دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے پاکستان نے افغان سرزمین سے ڈرونز بھیجنا ملکی خود مختاری، سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا چینی صدر 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی آبنائے ہرمز میں ایک اور مال بردار بحری جہاز کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: برطانوی میری ٹائم امریکی فوج کی دوحہ میں حاضرسروس فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق

خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، گورنر راج پر غور ہو رہا ہے: بیرسٹر عقیل

Web Desk

23 September 2026

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی بیرسٹر عقیل نے خیبرپختونخوا کی مجموعی سیکیورٹی اور سیاسی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے حالات انتہائی خراب ہیں اور وہاں گورنر راج کے نفاذ پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے آئینی آپشنز کا استعمال حکومت کا بنیادی حق ہے۔

بیرسٹر عقیل کے مطابق صوبائی حکومت امن و امان کے قیام اور انتظامی امور سنبھالنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جس کے باعث وفاقی حکومت کو سخت آئینی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کی پہلی ترجیح صوبے میں قانون کی حاکمیت اور شہریوں کی جان و مال کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے، اور حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے گورنر راج جیسے تمام ممکنہ اور آئینی ذرائع زیرِ غور ہیں۔