LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

پاکستان اور آئین کو نہ ماننے والوں سے کیسے مذاکرات کریں: فیصل کریم کنڈی

Web Desk

13 January 2026

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو لوگ پاکستان اور آئین کے اصولوں کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات ممکن نہیں۔ انہوں نے صوبے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

گورنر کے مطابق آئی ڈی پیز کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قیام امن کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بعض واقعات میں افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے اور کچھ حملوں میں افغان شہری بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ پاکستان نے افغان حکومت کو اس کے واضح ثبوت فراہم کیے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن سے ترقی کے تمام وسائل عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کی کوششوں کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ امن ہی ترقی کی ضامن ہے۔